سہیل آفریدی کو صرف عمران خان ہٹا سکتے ہیں، گورنر راج یا ایمرجنسی کا پورا بندوبست ہے، شاہد خٹک پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

سہیل آفریدی کو صرف عمران خان ہٹا سکتے ہیں، گورنر راج یا ایمرجنسی کا پورا بندوبست ہے، شاہد خٹک

سہیل آفریدی کو صرف عمران خان ہٹا سکتے ہیں، گورنر راج یا ایمرجنسی کا پورا بندوبست ہے، شاہد خٹک

سہیل آفریدی کو صرف عمران خان ہٹا سکتے ہیں، گورنر راج یا ایمرجنسی کا پورا بندوبست ہے، شاہد خٹک

سہیل آفریدی کی ناکامی کا خواب دیکھنے والے نادان ہیں کیونکہ نوجوان اپنے منتخب رہنما اور بانی پی ٹی آئی کے بیانئے کو کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے؛ پی ٹی آئی رہنماء و رکن قومی اسمبلی کا بیان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی دھمکیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل آفریدی بانی چیئرمین عمران خان کا نامزد کردہ وزیراعلیٰ ہے، جسے صرف عمران خان ہی ہٹا سکتے ہیں، باقی ہم نے حکومت کے گورنر راج اور ایمرجنسی کا پورا بندوبست کر رکھا ہے۔

اس سلسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے خیبرپختونخواہ کے قبائل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں قبائل سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عوام کے امن اور حقوق کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔

شاہد خٹک نے قبائل سے اپیل کی کہ اب ان کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے وزیراعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہوں اور فرسودہ نظام کے خلاف اپنے اضلاع میں امن کا پرچم اٹھا کر نکلیں، عمران خان کی پالیسی ہی خطے میں امن، ترقی اور سیاحت کی ضامن تھی، جبکہ مخالفین عوام کو پچھلے دس سال سے زائد عرصے سے ٹینٹ کی زندگی میں رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Exit mobile version