بالی ووڈ کی معروف جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی، دونوں کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
کیارا ایڈوانی اورسدھارتھ ملہوترا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس خوشخبری کا اعلان کیا،جوڑے نے اپنےپیغام میں خوشی اورشکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بار پھر انہیں زندگی کی سب سے بڑی نعمت سے نوازا گیا ہے۔
اعلان کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے فروری 2023 میں شادی کی تھی،گزشتہ برس ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
