محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کت مطابق منگل (رات) موسم کی صورتحال خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،اس دوران چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔
بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر،خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،اس دوران چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔
انتباہ ؛
آج (رات) اور07اکتوبر کے دوران محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ آندھی/جھکڑ چلنے، ژالہ باری اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،اس دوران چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ ، صوابی اور نوشہرہ میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،اس دوران چند مقامات پر تیز بارش /ژالہ باری کا امکان ہے۔
پنجاب کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مری ، گلیات ،راولپنڈی، جہلم، اٹک،چکوال، گجرات، شیخوپورہ، لاہور، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پر تیز بارش /ژالہ باری کا امکان ہے،صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنے تاہم کراچی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہےجبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری اور تیز بارش کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا تاہم خطہ پوٹھوہار ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری،تیز بارش بھی ریکارڈ ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا: پشاور (سٹی 38، ایئرپورٹ 05)، چراٹ 17، مالم جبہ 10، تخت بھائی 10، دیر (لوئر 05، اپر 04)، کالام 04، دروش 02، بالاکوٹ، چترال اور سیدو شریف 01، پنجاب: اٹک 31، مری 06 گلگت بلتستان: بنجی 02 اور گلگت میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 44، سبی 40، دادو، روہڑی، دالبندین میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
