یامی گوتم نے اپنی تصاویر پر اے آئی کے استعمال پر اعتراض اٹھا دیا انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

یامی گوتم نے اپنی تصاویر پر اے آئی کے استعمال پر اعتراض اٹھا دیا

یامی گوتم نے اپنی تصاویر پر اے آئی کے استعمال پر اعتراض اٹھا دیا

یامی گوتم نے اپنی تصاویر پر اے آئی کے استعمال پر اعتراض اٹھا دیا

یامی گوتم نے بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ جیتنے کے بعد میڈیا سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کے حوالے سے ایک عوامی اپیل کی ہے/ فائل فوٹو
بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے اپنی تصاویر پر اے آئی کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یامی گوتم نے حال ہی میں بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ جیتا ہے جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کے حوالے سے ایک اپیل کی ہے۔اداکارہ نے خاص طور پر اپنی رضامندی کے بغیر اپنی ظاہری شکل و صورت کو تبدیل یا بہتر بنانے کے لیے اے آئی ٹولز کے استعمال پر اعتراض کیا۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میڈیا سے درخواست کی کہ وہ عوامی تقریبات کے دوران لی گئی ان کی تصاویر کو شائع کرتے وقت مصنوعی ذہانت کے ذریعے تبدیل یا بہتر کرنے سے گریز کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے یہ درخواست انڈسٹری میں مشہور شخصیات کی اے آئی سے تیار کردہ ڈیپ فیک ویڈیوز سامنے آنے کے بعد کی ہے۔

Exit mobile version