واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کے رائل ایئر فورس بیس فیئر فورڈ سے امریکی بمبار طیارے کسی خطرے کے باعث واپس امریکا منتقل کیے گئے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ امریکی حکام کو بیس کے حوالے سے ایک خطرے کا علم تھا اسی لیے وہاں موجود بمبار طیاروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
امریکی محکمہ دفاع نے اتوار کو تصدیق کی تھی کہ بیس پر موجود بمبار طیارے جن کی تعداد تقریباً 12 بی ون سمجھی جارہی ہے واپس امریکا میں اپنے ہوم اسٹیشنز منتقل کردیئے گئے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طیارے محض اتفاقاً وہاں سے نہیں گئے بلکہ کچھ خطرات موجود تھے اس لیے دشمن کو موقع دینے کے بجائے طیاروں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا ان افراد کے بارے میں بھی جانتا ہے جن کی جانب سے خطرہ پیدا کیا گیا۔
