فوجی طیارہ حادثے کا شکار، سوار 32افراد ہلاک تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

فوجی طیارہ حادثے کا شکار، سوار 32افراد ہلاک

نائجیریا میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 32 افراد ہلاک

نائجیریا میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 32 افراد ہلاک

 

نائجیریا میں اے ٹی آر-42 فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،حادثے میں طیارے میں سوار تمام 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارہ بینن سٹی سےلاگوس جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا،طیارے کا ملبہ ساحلی شہر اِگبوکوڈا کے قریب سے ملا،طیارےکا ایئر ٹریفک کنٹرولرز سے رابطہ 08:13 جی ایم ٹی پرمنقطع ہوا۔

حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں،فوجی طیارے میں 25 مسافر اور 7 اہلکار سوار تھے۔

نائجیریا کے صدر نےطیارہ حادثےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے،حکام کے مطابق یہ حادثہ حالیہ برسوں میں نائجیریا کے مہلک ترین فضائی حادثات میں سے ایک ہے۔

Exit mobile version