حوثی ملیشیا کے سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

حوثی ملیشیا کے سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

خام تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ

خام تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ

 

واشنگٹن: حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔سرمایہ کاروں میں خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ حملوں سے خطے کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی عرب کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔

رائٹرز کے مطابق برطانوی خام تیل 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، امریکی خام تیل کی قیمت 91 ڈالر فی بیرل سے زائد ریکارڈ کی گئی۔متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت بھی 111 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تاہم قدرتی گیس کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Exit mobile version