انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

میری بدقسمتی ہے کہ سارے سیریلز میں اولاد خراب نکلتی ہے، فاران طاہر

میری بدقسمتی ہے کہ سارے سیریلز میں اولاد خراب نکلتی ہے، فاران طاہر

 

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فاران طاہر کا کہنا ہے کہ میری بدقسمتی یہ ہے کہ میں نے جتنے بھی سیریلز کیے ہیں اس میں اولاد خراب ہی نکلی ہے۔ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں فاران طاہر درفشاں سلیم ’زریاب‘ کے والد کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ’بس تیرا ساتھ ہو‘ میں بھی زویا ناصر اور حارث وحید کے والد کا کردار نبھا چکے ہیں۔

درِ نجات میں درفشاں سلم کو بوائے فرینڈ زامل چھوڑ جاتا ہے اور پھر ان کا نکاح ابوبکر سے کردیا جاتا ہے اور ان کی دوسری بیٹی کو بھی طلاق ہوجاتی ہے جبکہ دونوں بیٹیوں کی تربیت پر بھی دادی اکثر بیٹے سے جھگڑا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔بس تیرا ساتھ ہو میں حارث وحید اور زویا ناصر بھی منفی کردار میں موجود تھے۔

میزبان نے فاران طاہر سے سوال کیا کہ زریاب اگر اصل زندگی میں آپ کی بیٹی ہوتی، آپ اُسے کس پوائنٹ پر گھر سے نکال چکے ہوتے؟جواب میں اداکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’میری بدقسمتی یہ ہے کہ میں نے جتنے بھی سیریلز کیے ہیں میری اولاد ساری خراب نکلی ہے۔‘

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field