خیبرپختونخوا کو بچانے کیلئے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے: گورنرفیصل کریم کنڈی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

خیبرپختونخوا کو بچانے کیلئے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے: گورنرفیصل کریم کنڈی

صوبہ بچانے کیلئے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے: گورنر خیبرپختونخوا

صوبہ بچانے کیلئے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے: گورنر خیبرپختونخوا

 

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبہ بچانے کے لیے اگر ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جب صوبے کی صورتِ حال ایسی ہو جاتی ہے تو صدر، وزیرِ اعظم و دیگر ادارے سمجھیں تو ایمرجنسی لگنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر ایمرجنسی وغیرہ لگ جاتی ہے تو میں اکیلا ہی ان کے لیے کافی ہوں، ابھی یہ چھپ رہے ہیں، گرفتاریاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ان کی طرح بھڑکیں نہیں مارتا جب میدان لگے گا پھر میں ان کو دیکھ لوں گا، لانگ مارچ ہورہا ہے؟ کیا پشاور میں کچھ ہو رہا ہے، کوئی کارنر میٹنگ ہوئی یا کوئی بینر دیکھا۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں ہم نے صرف خود ساختہ گرفتاریاں دیکھیں اور روپوشیاں، یہ صوابی کراس کر کے تو دکھائیں، کوئی پلاننگ نہیں، یہ چاہتے ہیں مہینہ ایک مہینہ لگ جائے لیکن صوابی نہ آئے۔

Exit mobile version