عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں مریم نواز کا ہاتھ نہیں، کیپٹن (ر) صفدر پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں مریم نواز کا ہاتھ نہیں، کیپٹن (ر) صفدر

عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں مریم نواز کا ہاتھ نہیں، کیپٹن (ر) صفدر

عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں مریم نواز کا ہاتھ نہیں، کیپٹن (ر) صفدر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں مریم نواز کا ہاتھ نہیں، بانی پی ٹی آئی سے اختلاف کے باوجود ان کی خواتین کی گرفتاری کے حق میں نہیں ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مریم نواز کی تربیت میں یہ شامل نہیں کہ وہ کسی عورت کو جیل میں رکھے، نواز شریف اگر انتقامی ہوتے تو پرویز مشرف کیلئے معافی کا اعلان نہیں کرتے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کیسز کا جلد فیصلہ ہونا چاہیے۔

Exit mobile version