شہریوں کیلئے تشویشناک خبرآگئی !آئی ایم ایف کا حکومت سے فیول ریلیف سکیم جاری نہ رکھنے کا مطالبہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

شہریوں کیلئے تشویشناک خبرآگئی !آئی ایم ایف کا حکومت سے فیول ریلیف سکیم جاری نہ رکھنے کا مطالبہ

شہریوں کیلئے تشویشناک خبرآگئی !آئی ایم ایف کا حکومت سے فیول ریلیف سکیم جاری نہ رکھنے کا مطالبہ

شہریوں کیلئے تشویشناک خبرآگئی !آئی ایم ایف کا حکومت سے فیول ریلیف سکیم جاری نہ رکھنے کا مطالبہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں،آئی ایم ایف وفد کو وزیر اعظم فیول اسکیم پر بریفنگ دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول سبسڈی اور گیس سیکٹر کے گردشی قرضے سے متعلق حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اختلاف برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف کووزیر اعظم فیول  سکیم پر بریفنگ دی گئی،  فیول ریلیف  سکیم کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ فیول ریلیف اقدامات عارضی ہیں ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی پر فیول  سکیم ختم کردی جائے گی  ۔

فیول ریلیف سکیم کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے ،حکومت نے تیل کے بحران پر بہتر انداز میں قابو پایا ہے ۔
ٹیکس ریفارمز حکومت کی اولین ترجیح ہے ،محصولات میں اضافہ یقینی بنایا جائے گا ۔
آئی ایم ایف وفد نے وزارت صنعت و پیداوار حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں ،آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آٹو پالیسی پر مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ فیول ریلیف اسکیم میں تین ماہ سے زیادہ توسیع ممکن نہیں، تین ماہ کی فیول سبسڈی کی اصل لاگت 75 ارب روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیٹرول قیمتوں کا تفصیلی کاسٹ بریک ڈاؤن پیش کردیا، درآمدی پیٹرول کی قیمت تقریباً 250 روپے، صارفین کو 390 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے، پیٹرول پر تقریباً 110 روپے فی لیٹر ٹیکس اور 27 روپے مختلف مارجنز ہیں۔

Exit mobile version