اداکار امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی، مداح تشویش میں مبتلا انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

اداکار امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی، مداح تشویش میں مبتلا

اداکار امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی، مداح تشویش میں مبتلا

اداکار امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی، مداح تشویش میں مبتلا

 

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے ’کون بنے گا کروڑ پتی 18‘ کی ایک حالیہ قسط میں انکشاف کیا کہ شوٹنگ کے دوران گرنے سے ان کے گھٹنے پر چوٹ آئی ہے۔ ان کی گفتگو کے بعد پروگرام میں موجود ناظرین بھی ان کی صحت کے حوالے سے فکرمند دکھائی دیے۔

امیتابھ بچن نے شو کے آغاز میں بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈنگ کے دوران ان کا پاؤں پھسل گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ گر پڑے اور گھٹنے پر چوٹ لگ گئی۔ انہوں نے اپنے بائیں گھٹنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ناظرین کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

امیتابھ بچن عام طور پر پروگرام کا ابتدائی مونولاگ کھڑے ہو کر کرتے ہیں، تاہم چوٹ کے باعث اس مرتبہ انہوں نے یہ حصہ بیٹھ کر کرنے کو ترجیح دی۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمی گھٹنے کی وجہ سے کھڑے ہونے میں کچھ دشواری محسوس ہورہی ہے۔

اداکار نے فوری طور پر وضاحت کردی کہ چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ امیدواروں کے ساتھ پروگرام کی میزبانی کے لیے کھڑے ہوں گے، البتہ ابتدائی مونولاگ کے دوران بیٹھنا ان کے لیے زیادہ آسان ہے۔

Exit mobile version