یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، آپ کی سپورٹ کے بغیر جیتنا ناممکن ہے، اوورسیز پاکستانی بھی قانونی طریقے سے فنڈنگ کریں، سہیل آفریدی کا پیغام
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے عوام سے مالی تعاون کی اپیل کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، آپ کی سپورٹ کے بغیر جیتنا ناممکن ہے۔ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جتنے بھی ہمارے پاکستانی ہیں کل 4 بجے فنڈ ریزنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں، کیونکہ یہ پورے پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے ، اور اس آزادی کی جنگ کو آپ کی سپورٹ کے بغیر جیتنابالکل ناممکن ہے، ہمیں اس وقت پاکستانیوں کی فزیکل اوراوورسیز کی مالی سپورٹ کی ضرورت ہے، کل ساری لیڈرشپ فنڈریزنگ پروگرام میں موجود ہوگی، اوورسیز پاکستانی جو خود نہیں آسکتے وہ قانونی طریقے سے فنڈنگ کریں۔
وہ فنڈنگ کیلئے پیسا رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی بھیج سکتے ہیں اور وہ یہاں پیسا جمع کروا دیں گے۔مزید برآں وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شفیع جان نے پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر کو شروع ہونے والے لانگ مارچ سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ گنڈی چوک لکی مروت سے شروع ہوگا۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ گنڈی چوک لکی مروت سے شروع ہوگا۔
پہلا پڑاؤ کرک اور 5 اکتوبر کو دوسرا پڑاؤ کوہاٹ میں ہوگا۔
