پی ٹی آئی کا اسلام آباد جانے سے قبل خیبرپختونخوا میں پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی کا اسلام آباد جانے سے قبل خیبرپختونخوا میں پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا اسلام آباد جانے سے قبل خیبرپختونخوا میں پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا اسلام آباد جانے سے قبل خیبرپختونخوا میں پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ

 

پی ٹی آئی نے اسلام آباد لانگ مارچ کی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے پہلے خیبرپختونخوا میں پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کا آغاز 4 اکتوبرکوکیاجائےگا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں قافلہ پہلےصوبے کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا آگے بڑھے گا۔

ذرائع کےمطابق لانگ مارچ کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان سے روانگی کی تجویز بھی زیرغور ہے، جبکہ قافلے کے روٹ اورحتمی آغاز کے مقام پر پارٹی مشاورت جاری ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ لانگ مارچ کو چند روز تک خیبرپختونخوا میں رکھنے کی حکمت عملی بھی بنائی گئی ہے، جبکہ کارکنوں کے لیے صوابی یا اٹک پل کے مقام پر ٹینٹ کیمپ لگانے کی تجویز ہے۔

صوبائی صدر جنید اکبر خان ملاکنڈ سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے،جس کا آغاز پہلے 27 ستمبر کو ہونا تھا۔

Exit mobile version