مارچ ملتوی کرنے کیلئے خط لکھنے کا معاملہ، شوکت یوسفزئی اپنے خلاف ٹرولنگ پر لائیو شو میں رو پڑے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

مارچ ملتوی کرنے کیلئے خط لکھنے کا معاملہ، شوکت یوسفزئی اپنے خلاف ٹرولنگ پر لائیو شو میں رو پڑے

مارچ ملتوی کرنے کیلئے خط لکھنے کا معاملہ، شوکت یوسفزئی اپنے خلاف ٹرولنگ پر لائیو شو میں رو پڑے

مارچ ملتوی کرنے کیلئے خط لکھنے کا معاملہ، شوکت یوسفزئی اپنے خلاف ٹرولنگ پر لائیو شو میں رو پڑے

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی لانگ مارچ ملتوی کرنے کے حوالے سے پارٹی قیادت کو لکھے گئے خط کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ اور پارٹی رویے پر رو پڑے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا سینئر پارٹی ممبر ہونے کے ناطے میں نے خدشے کا اظہار کیا تھا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے میرے خط سے متعلق جو کہا وہ مجھے برا لگا، مجھے سہیل آفریدی سے اس بات کی توقع نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے جب 4 اکتوبر کو مارچ کا اعلان کیا، میں نے کہا سب سے پہلے میں ہوں گا، میرے خلاف سوشل میڈیا پر جو زبان استعمال ہوئی اس پر مجھے افسوس ہے، 9 مئی کے بعد جتنے لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں انھوں نے سخت وقت دیکھا۔

شوکت یوسفزئی پروگرام میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ مجھ پر شک کیا جا رہا ہے کہ میں بک گیا ہوں، میں اصول کی بات کرتا ہوں، مجھے کس چیز کا ڈر اور خوف نہیں، میں نے سہیل آفریدی کا دفاع کیا کہ وہ دہشت گردوں کے سہولت کار نہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا 26 نومبر احتجاج کے دوران بھی میں نے اس قسم کے خدشات کا اظہار کیا تھا، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے، یہ بے غیرت ہیں، میرے پارٹی چھوڑنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Exit mobile version