کوٹ لکھپت جیل: عمران خان کی بہنوں نے بھوک ہڑتال کردی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

کوٹ لکھپت جیل: عمران خان کی بہنوں نے بھوک ہڑتال کردی

کوٹ لکھپت جیل: عمران خان کی بہنوں نے بھوک ہڑتال کردی

کوٹ لکھپت جیل: عمران خان کی بہنوں نے بھوک ہڑتال کردی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کا کہنا ہے کوٹ لکھپت جیل میں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین نیازی نے بھوک ہڑتال کردی ہے، لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود تینوں بہنوں تک ضروری اشیاء نہیں پہنچائیں گئیں۔

قاسم زمان کے مطابق معین قریشی صاحب کو بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں 48 گھنٹے سے بھوک ہڑتال پر ہیں جیل عملے نے بدتمیزی کی، جس کے بعد بہنوں نے کھانے کی اشیا واپس کر دیں۔ خاندان کو خدشہ ہے کہ ایسی کیا صورتِ حال ہے جس کے باعث انہیں بھوک ہڑتال کرنا پڑی

قاسم زمان نے مطالبہ کیا کہ تینوں بہنوں کی ملاقات کرائی جائے اور وکیل تک رسائی دی جائے، پنجاب کابینہ حکم دے گی تو لاہور کی انتظامیہ حرکت میں آئے گی انہیں تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ضروری اشیا بہنوں تک پہنچا دی گئی ہیں یا نہیں۔

Exit mobile version