میری نظر میں 4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے پہلے خیبرپختونخواہ حکومت ختم ہوجائے گی، اعجاز الحق پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

میری نظر میں 4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے پہلے خیبرپختونخواہ حکومت ختم ہوجائے گی، اعجاز الحق

میری نظر میں 4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے پہلے خیبرپختونخواہ حکومت ختم ہوجائے گی، اعجاز الحق

میری نظر میں 4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے پہلے خیبرپختونخواہ حکومت ختم ہوجائے گی، اعجاز الحق

ایمرجنسی لگے یا گورنرراج ، حکومت لانگ مارچ نہیں کرنے دے گی، پی ٹی آئی کو بعد میں بھی بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔سربراہ مسلم لیگ ضیاء اعجازالحق

سربراہ مسلم لیگ ضیاء اعجازالحق کا کہنا ہے کہ میری نظر میں 4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے پہلے خیبرپختونخواہ حکومت ختم ہوجائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلیف کا بھی طریقہ ہوتا ہے دھمکیوں سے ریلیف نہیں دی جاتی، دھمکی آمیز گفتگو اگر کسی وزیر نے بھی کی ہے تو وہ بھی غلط ہے، اگر حکومت نے کی ہے تو وہ بھی غلط ہے، لیکن لانگ مارچ کی ایک حد ہوگی، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نہیں ہوگا، حکومت لانگ مارچ نہیں کرنے دے گی، 4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے پہلے خیبرپختونخواہ کی حکومت ختم ہوجائے گی، چاہے ایمرجنسی لگے یا گورنرراج لگے،لیکن اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔

میرا خیال ہے کہ اس کے بعد بھی پی ٹی آئی کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لانگ مارچ کا معاملہ ٹل بھی جائے پھر بھی مقتدرہ فیصلہ کرچکی ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو جانا ہوگا، لیکن معاملہ اتنا آسان نہیں اور نہ ہی یہ اقدام کوئی فوری فائدہ دے گا۔

Exit mobile version