امریکا اور چین کا ایک دوسرے کی اشیا پر ٹیرف کم کرنے پر اتفاق تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکا اور چین کا ایک دوسرے کی اشیا پر ٹیرف کم کرنے پر اتفاق

امریکا اور چین کا ایک دوسرے کی اشیا پر ٹیرف کم کرنے پر اتفاق

امریکا اور چین کا ایک دوسرے کی اشیا پر ٹیرف کم کرنے پر اتفاق

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کے نتیجے میں امریکا اور چین نے ایک دوسرے کی اشیا پر محصولات کم کرنے پر اتفاق کرلیا۔رپورٹ کے مطابق چین سے 30 ارب ڈالر مالیت کی غیرحساس اشیا کی درآمد و برآمد پر زیادہ موافق ٹیرف عائد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک نے مصنوعی ذہانت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سپر انٹیلی جنس ڈائیلاگ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق چین آئندہ دو برسوں کے دوران امریکا سے ایک کروڑ میٹرک ٹن کوئلہ بھی خریدے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نومبر میں چین کا دورہ کریں گے جہاں صدر شی جن پنگ سے ان کی ایک اور ملاقات ہوگی۔

Exit mobile version