یوکرین مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ روسی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے، صدر پوتن تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

یوکرین مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ روسی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے، صدر پوتن

یوکرین مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ روسی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے، صدر پوتن

یوکرین مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ روسی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے، صدر پوتن

 

سینٹ پیٹرزبرگ: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ روسی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے، تمام فیصلے روسی فیڈریشن کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔سینٹ پیٹرزبرگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےصدر پوتن نے کہا کہ یوکرینی فریق نے استنبول میں جاری مذاکرات خود منقطع کیے تھے، تاہم ریاستی دوما کے انتخابات سے تقریباً دس روز یا دو ہفتے قبل کیف نے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

 

انہوں نے کہا کہ روس نے واضح کیا تھا کہ ریاستی دوما کے انتخابات سے قبل مذاکرات کا انعقاد مشکل ہوگا، جبکہ انتخابات کے بعد ماسکو ان رابطوں کی بحالی کے لیے تیار ہوگا۔روسی صدر نے کہا کہ حالیہ عرصے میں ہونے والے واقعات بھی سب کے سامنے ہیں۔ ان کے مطابق 19 اور 20 ستمبر کی درمیانی شب، جو انتخابات میں ووٹنگ کا مرکزی دن تھا، ماسکو پر بڑے پیمانے پر حملے کی کوشش کی گئی اور ایک ہزار 600 سے زائد ڈرونز ماسکو کے فضائی زون کی جانب آئے۔

 

صدر پوتن نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایک مقام پر پولنگ اسٹیشن اسکول کی عمارت میں قائم تھا اور حملے کے نتیجے میں اسکول تقریباً تباہ ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ علاقائی انتخابی کمیشنوں کے سربراہان کے گھروں پر بھی حملے کیے گئے۔ ایک واقعے میں علاقائی انتخابی کمیشن کی سربراہ، ان کے شوہر اور بچہ زخمی ہوئے، جبکہ دوسرے واقعے میں انتخابی کمیشن کی سربراہ اپنے گھر پر کیے گئے حملے میں ہلاک ہوگئیں۔

 

صدر ولادیمیر پوتن نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران ہونے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یوکرینی حکام نے سینٹ پیٹرزبرگ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور بندرگاہ میں واقع نام نہاد کوئلہ بندرگاہ پر حملہ کرکے وہاں آگ لگا دی۔

 

 

Exit mobile version