آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مذاکراتی معاہدے سے مشروط ہے، عباس عراقچی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مذاکراتی معاہدے سے مشروط ہے، عباس عراقچی

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مذاکراتی معاہدے سے مشروط ہے، عباس عراقچی

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مذاکراتی معاہدے سے مشروط ہے، عباس عراقچی

 

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مخصوص شرائط پوری ہونے اور مذاکراتی معاہدے سے مشروط ہے۔

اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر امریکی فریق کو قطر کے ذریعے امن تجویز بھیجی تھی، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تجویز کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران ابھی ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کے حتمی مؤقف کا منتظر ہے، ایران کی تجویز کے تحت معاہدے کی صورت میں آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 7 روزہ عمل اور خطے میں لڑائی روکنے کی بات کی گئی ہے۔

ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ جوہری پروگرام پر تہران اپنے حقوق، بشمول یورینیم افزودگی سے دستبردار نہیں ہوگا۔

Exit mobile version