پی ٹی آئی لانگ مارچ ڈیوٹی پر ڈیرہ غازی خان سے اٹک آنے والا پولیس اہلکار ہارٹ اٹیک سے جاں بحق پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ ڈیوٹی پر ڈیرہ غازی خان سے اٹک آنے والا پولیس اہلکار ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

پی ٹی آئی لانگ مارچ ڈیوٹی پر ڈیرہ غازی خان سے اٹک آنے والا پولیس اہلکار ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

پی ٹی آئی لانگ مارچ ڈیوٹی پر ڈیرہ غازی خان سے اٹک آنے والا پولیس اہلکار ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

مرحوم کانسٹیبل کا جسدِ خاکی ہسپتال منتقل کردیا گیا، نمازِ جنازہ پولیس کے اعلیٰ حکام، سکیورٹی افسران اور جوانوں کی موجودگی میں اٹک پولیس لائنز میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی

تحریکِ انصاف کے احتجاج اور دھرنے کو روکنے کے لیے ڈیرہ غازی خان سے حسن ابدال پہنچنے والے پنجاب پولیس کے کانسٹیبل ذوالفقار علی مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان پولیس کے جوان کانسٹیبل ذوالفقار علی جنہیں اٹک پل جو خیبر پختونخواہ اور پنجاب کا سرحدی مقام ہے وہاں پر ممکنہ مظاہرین اور انتشاری عناصر کو روکنے کے لیے امن و امان کی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا، ڈیوٹی کے دوران اچانک شدید ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے۔

بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے فوراً بعد کانسٹیبل ذوالفقار علی کو تشویشناک حالت میں قریب ترین اسسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے، مرحوم کانسٹیبل کا جسدِ خاکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ان کی باقاعدہ نمازِ جنازہ پولیس کے اعلیٰ حکام، سکیورٹی افسران اور جوانوں کی موجودگی میں اٹک پولیس لائنز میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔

Exit mobile version