بنگلہ دیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا پاکستانی پرچم کے احترام کا خوبصورت منظر وائرل تازہ ترین Roze News
تازہ ترین کھیل

بنگلہ دیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا پاکستانی پرچم کے احترام کا خوبصورت منظر وائرل

بنگلہ دیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا پاکستانی پرچم کے احترام کا منظر وائرل

بنگلہ دیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا پاکستانی پرچم کے احترام کا منظر وائرل

 

میدان میں مقابلہ، دلوں میں محبت، بنگلادیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا پاکستانی پرچم کے احترام کا خوبصورت منظر وائرل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نِگار سلطانہ نے پاکستانی پرچم کا احترام کرکے لاکھوں دل جیت لیے۔

جاپان میں جاری ایشین گیمز میں نِگارسلطانہ نےگرتے پاکستانی پرچم کو سنبھال کر بھائی چارے کی مثال قائم کردی۔صحافی کے سوال پر نگار سلطانہ نے جواب دیا کہ ’پرچم کا احترام ضروری ہے، پاکستان اور بنگلادیش کے پرچم میں کوئی فرق نہیں، دونوں ہمارے لیے برابر ہیں‘۔

بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا پاکستانی پرچم سنبھالنے کا منظر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

 

Exit mobile version