پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے یہ کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے، وزیراعلیٰ کے پی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے یہ کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے، وزیراعلیٰ کے پی

پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے یہ کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے، وزیراعلیٰ کے پی

پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے یہ کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے، وزیراعلیٰ کے پی

صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین چار دنوں سے سادہ کپڑوں میں ملبوس غنڈے ہمارے کارکنوں، تنظیمی عہدے داروں اور منتخب نمائندوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، مواصلات و تعمیرات کے وزیر شکیل خان پر قاتلانہ حملہ اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی مگر ناکام رہے، کل ہمارے وزیر آبپاشی ریاض خان کے گھر پر بھی سادہ کپڑوں میں ملبوس غنڈا گرد پہنچے، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع میں بھی ہمارے کارکنوں اور منتخب نمائندوں کے ساتھ یہی سلوک کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ لوگ عوامی طاقت سے ڈرے ہوئے ہیں، کوئی عقل رکھنے والا شخص اس طرح کے اقدامات نہیں کرتا، خیبر پختونخوا کے صوبائی کابینہ ارکان کے ساتھ ایسا سلوک ناقابل قبول ہے، کچھ دن پہلے رانا ثناء اللہ کی طرف سے خیبر پختونخوا والوں کو دہشت گرد قرار دینے کے بیانات سامنے آئے، مریم صفدر کا یہ کہنا کہ انہیں بھارت سے خطرہ نہیں بلکہ پاکستان کے باقی تین صوبوں سے خطرہ ہے، انتہائی تشویشناک بیان ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ جب تک آئین میں پرامن احتجاج کا حق موجود ہے ہم پرامن احتجاج کرتے رہیں گے، خیبر پختونخوا اور پورے پاکستان کے عوام کو پیغام ہے، گھبرانا نہیں، ڈرنا نہیں، جو جتنا بڑا ظالم ہوتا ہے وہ اتنا ہی بڑا ڈرپوک ہوتا ہے، اپنے حق اور حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونا ہے، پرامن جدوجہد جاری رکھنی ہے، ان شاء اللہ بہت جلد ظلم کا دور ختم ہوگا۔

Exit mobile version