26 اور 27 ستمبر کو کون کون سے شہروں میں موبائل فون سروس بند ہوگی؟ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

26 اور 27 ستمبر کو کون کون سے شہروں میں موبائل فون سروس بند ہوگی؟

26 اور 27 ستمبر کو کون کون سے شہروں میں موبائل فون سروس بند ہوگی؟

26 اور 27 ستمبر کو کون کون سے شہروں میں موبائل فون سروس بند ہوگی؟

پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر 26 اور 27 ستمبر کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد اور ضلع اٹک میں سیکیورٹی تدابیر کے تحت موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت اٹک کے علاقوں میں 26 اور 27 ستمبر کو موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند رکھی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ روز قبل منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں موٹرویز، جی ٹی روڈ اور دیگر اہم راستوں کو بند کرنے کے فیصلوں کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل فون سروسز کی معطلی پر بھی تفصیلی غور کیا گیا تھا، جس کے تحت اب عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی جانب آنے والی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق بدھ کی شام سے موٹروے M-1، M-14 اور جی ٹی روڈ N-5 کو مختلف مقامات پر دونوں اطراف سے بند کیا جا رہا ہے۔

موٹروے M-1 اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک، جبکہ M-14 ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف سے بند رہے گی۔ جی ٹی روڈ کو بھی اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔

یہ اقدامات 27 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی قیادت میں متوقع احتجاجی قافلوں کی اسلام آباد آمد کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version