آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے کیس پر سماعت کی،علی امین گنڈا پور اور شریک ملزم عدالت میں پیش نہ ہوئے ،ملزمان کی عدم دستیابی کے باعث گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے ،عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی
