چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 38 برس کے ہوگئے ۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریب بیگم نصرت بھٹو ہال میں منائی گئی ،کارکنان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 38 پاؤنڈ کا کیک کاٹا ۔
تقریب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری و ایم پی اے جمیل احمد سومرو،ایم پی اے سہیل انور سیال،میئر لاڑکانہ انور علی لہر، چیئرمین ضلع کونسل اعجاز علی لغاری سمیت بڑی تعداد میں جیالوں نے شرکت کی۔
