محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ

دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ

دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ

 

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دوطرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا۔

اپنے بیان میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستانی وزیر داخلہ کے دورے کے دوران جنگ کے خاتمے کیلئے جاری ثالثی کی کوششوں سے متعلق کسی مخصوص امریکی پیغام کے تبادلے سے آگاہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں جو دن بدن فروغ پا رہے ہیں، خاص طور پر گزشتہ چند مہینوں میں تمام شعبوں میں تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ اچھی ہمسائیگی کی حکمت عملی کے تحت ہماری پالیسی یہ کہ ثقافتی، تاریخی اور مشترکہ رشتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے باہمی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنایا جائے۔

Exit mobile version