رسید جمع 17تاریخ کو ہوئی ، اوپر آپ تاریخ دیکھ سکتے ہیں اور رسیو 18تاریخ کو ہوئی ،شفیع جان نے پنجاب حکومت کو آئینہ دکھا دیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

رسید جمع 17تاریخ کو ہوئی ، اوپر آپ تاریخ دیکھ سکتے ہیں اور رسیو 18تاریخ کو ہوئی ،شفیع جان نے پنجاب حکومت کو آئینہ دکھا دیا

رسید جمع 17تاریخ کو ہوئی ، اوپر آپ تاریخ دیکھ سکتے ہیں اور رسیو 18تاریخ کو ہوئی ،شفیع جان نے پنجاب حکومت کو آئینہ دکھا دیا

رسید جمع 17تاریخ کو ہوئی ، اوپر آپ تاریخ دیکھ سکتے ہیں اور رسیو 18تاریخ کو ہوئی ،شفیع جان نے پنجاب حکومت کو آئینہ دکھا دیا

وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شفیع جان کا کہنا ہے کہ فارم 47 کے بعد پیش خدمت ھے رسید 47، رسید بھی ان کی سیٹوں کی طرح نکل آئی۔ انہوں نے ایکس پر وزیراعلیٰ پنجاب کے جہاز کے اخراجات کی رسید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کے بعد پیش خدمت ھے رسید 47۔ رسید بھی ان کی سیٹوں کی طرح نکل آئی ۔

رسید جمع 17 تاریخ کو ہوئی اوپر آپ تاریخ دیکھ سکتے ہیں ۔اور رسیو 18 تاریخ کو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اور دوسری الیکشن کمیشن میں ٹوٹل اثاثے مریم بی بی کے کوئی سوا دو کروڑ جمع اور ظاہر کئے گئے ۔ اب بی بی نے اپنے جیب سے یہ پونے تین کروڑ کیسے جمع

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی تاہم بنک چالان کی رسید سے ایک تنازع کھڑا ہوگیا ہے کیونکہ اس پر وصولی کی مہر میں 18 ستمبر کی تاریخ درج ہے۔

ذرائع سے حاصل کردہ نیشنل بنک کی رسید کا جو عکس شیئرکیا ہے اس پر رقم کی وصولی کی تاریخ 18 ستمبر جبکہ ادائیگی کی تاریخ 17 ستمبر درج ہے، نیشنل بنک کی کیش ٹرانسفر سلپ کے مطابق رقم بنک آف پنجاب کے ایک اکاؤنٹ سے اداکی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی ادائیگی کی ہے ‘سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو واجبات کی ادائیگی کے لیے باضابطہ مراسلہ جاری کیا مراسلے کے مطابق وزیراعلیٰ نے 5 سے 9 ستمبر 2026ء تک پنجاب حکومت کا طیارہ ذاتی غیر ملکی دورے کے لیے استعمال کیا، جیٹ اسٹریم انٹرنیشنل اور پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کی جانب سے طیارے کے اخراجات کے بل موصول ہوئے تھے پنجاب حکومت یا وزیراعلی پنجاب کے ترجمان کی جانب سے شیئرکی جانے والی رسید پر ابھی تک کوئی وضاحت نہیں جاری کی گئی

 

 

Exit mobile version