میجر جنرل ریٹائرڈ سہیل امین راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

میجر جنرل ریٹائرڈ سہیل امین راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات

میجر جنرل ریٹائرڈ سہیل امین راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات

میجر جنرل ریٹائرڈ سہیل امین راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات

میجر جنرل ریٹائرڈ سہیل امین کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کردیاگیا۔

گورنر پنجاب/چانسلر نے میجر جنرل ریٹائرڈ سہیل امین کی تقرری کی منظوری دے دی،راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

میجر جنرل ریٹائرڈ سہیل امین کی بطور وائس چانسلر تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی،میجر جنرل ریٹائرڈ سہیل امین چار سال کی مدت کے لیے وائس چانسلر تعینات کیے گئے ہیں۔

پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،وائس چانسلر کی تقرری راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ایکٹ 2017 کے تحت کی گئی ہے۔

Exit mobile version