امریکی میزائلوں کا ذخیرہ دوبارہ مکمل کرنے میں کم از کم پانچ سال لگ سکتے ہیں، رپورٹ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکی میزائلوں کا ذخیرہ دوبارہ مکمل کرنے میں کم از کم پانچ سال لگ سکتے ہیں، رپورٹ

کم از کم پانچ سال لگ سکتے ہیں، رپورٹ

کم از کم پانچ سال لگ سکتے ہیں، رپورٹ

 

ایران سے جنگ جاری رہنے کی صورت میں ماہانہ مزید 2 سے 3 ارب ڈالر خرچ ہوسکتے ہیں،امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی کانگریس بجٹ آفس کی رپورٹ جاری کردی۔

امریکی کانگریس بجٹ آفس کی رپورٹ کےمطابق ایران جنگ نے امریکا کےدفاعی بجٹ اور ہتھیاروں کےذخائر پر بڑا بوجھ ڈال دیا ہے، ایران جنگ پرامریکا اب تک 38 ارب ڈالرخرچ کرچکا ہے،جنگ جاری رہنے کی صورت میں ماہانہ مزید 2 سے 3 ارب ڈالر خرچ ہوسکتے ہیں۔

کانگریس بجٹ آفس کےمطابق ایران جنگ کے باعث امریکی ہتھیاروں کے ذخائر میں نمایاں کمی آئی ہے،جون 2025 سے امریکا اپنے نصف سے دو تہائی انٹرسیپٹر میزائل استعمال کرچکا ہے۔

نیویارک ٹائمز کےمطابق وائٹ ہاؤس نےجنگی اخراجات پورے کرنے کے لیے کانگریس سے 70 ارب ڈالر اضافی فنڈز طلب کیے ہیں۔

Exit mobile version