پہیلیاں حل کرنا انسان کی دماغی صحت کے لیے بہت مفید عمل ہے کیونکہ اس سے دماغ کی ورزش ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پہیلیاں اکثر انسان کے دماغ کو ہلا کر رکھ دیتی ہیں لیکن جن لوگوں کو مشکل کام کرنا پسند ہوں اُنہیں اکثر اس طرح کی پہیلیوں کے جواب تلاش کرنے میں دلچسپ ہوتی ہے۔
اگر آپ کو بھی پہیلیاں حل کرنا پسند ہے تو پھر اوپر دی گئی تصویر کا غور سے مشاہدہ کریں اور یہ بتائیں کہ تصویر میں نظر آنے والے 4 افراد میں سے تربوز کس نے چوری کیا؟
اس تصویر میں ایک حاملہ خاتون، سرخ بیگ اٹھائے ایک عمر رسیدہ خاتون، جامنی رنگ کا بیگ لیے ایک نوجوان خاتون اور فٹ بال اٹھائے ایک آدمی نظر آرہا ہے۔
پہیلی کا صحیح جواب دینے کے لیے آپ کو تصویر کا مشاہدہ بہت غور سے کرنا ہے ہر شخص کے انداز، حرکات اور آس پاس موجود چیزوں کا جائزہ لیں کیونکہ چاروں افراد کے چہرے کے تاثرات جیسی معمولی سی تفصیل بھی چور کی نشاندہی کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
آپ کے خیال میں اس پہیلی کا جواب کیا ہو گا؟
اگر آپ کو پہلی کا صحیح جواب نہیں ملا تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ صحیح جواب نیچے دی گئی تصویر میں موجود ہے۔
پہیلی کا جواب
تصویر میں موجود تینوں خواتین اور ایک آدمی کا بغور جائزہ لیا جائے تو خواتین کا رویہ بالکل ٹھیک ہے لیکن آدمی کے چہرے کے تاثرات مشکوک ہیں کیونکہ بظاہر اس نے ایک فٹبال اُٹھایا ہوا ہے جبکہ اس کے چہرے کے تاثرات یہ بتا رہے ہیں کہ اس نے کوئی وزنی چیز اُٹھائی ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ آدمی نے تربوز کو فٹبال میں ڈال کر چوری کیا ہے۔
