سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اے ٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے، پولیس نے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں پاسپورٹ بلاک کرنے کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پاسپورٹ بلاک کرنےکا حکم دیا ہے۔

اے ٹی سی نے اسدقیصر، شہرام ترکئی، جنیداکبر، شاہد خٹک، عمر ایوب، بابر سلیم، یروزیر،شاہ احد، شیر علی ارباب، اقبال آفریدی، ڈاکٹر امجد کا پاسپورٹ بھی بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ارشدعمر زئی، زر عالم، میاں عمر، اختر خان، ہمایوں خان، ریاض خان، عبدالکبیر خان، طفیل انجم، آصف محسود، عجب گل، محمد عثمان، عرفان سلیم، ایڈووکیٹ علی زمان اور ملک شہاب کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دستیاب ریکارڈ کے مطابق ملزمان اس مقدمے میں نامزد ہیں۔

تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان قانونی عمل سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہوسکتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر کی ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے، ایف آئی اے اگلے احکامات تک ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کردے۔

Exit mobile version