امریکی سینٹ کام نے ایران سے امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو پانچ ماہ بعد جاری کردی گئی۔
امریکی جنگی طیارے کے ایک اہلکار کی ڈرامائی بازیابی کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ یہ واقعہ اپریل میں پیش آیا تھا، جب امریکی ایف ففٹین ای طیارہ ایران کے اوپر مار گرایا گیا تھا۔
طیارے میں موجود دو رکنی عملے میں سے ایک اہلکار کو چند گھنٹوں کے اندر بازیاب کرلیا گیا، جبکہ دوسرے اہلکار ایران کے پہاڑی علاقے میں تقریباً 50 گھنٹے تک زخمی حالت میں موجود رہا۔
تباہ ہونیوالے طیارے کا پائلٹ ویپن افسر ریسکیو کیا گیا۔ جن کی جان اسپیل آپریشنل کمانڈ کے اہلکار نے بچائی تھی۔ پیرا شوٹ بند ہونے کی وجہ سے اہلکار کا کندھا اور کمر ٹوٹ گئی تھی۔ امریکی افسر دو روز تک ایرانی فوج سے بچنے کیلئے اِدھر اُدھر چھپتا رہا اور 7 ہزار فٹ اونچی پہاڑی پر چڑھ کر جان بچائی۔
بازیاب ہونے والے امریکی کرنل نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کس طرح زخمی حالت میں ایرانی علاقے میں دو دن تک زندہ رہا اور پھر امریکی امدادی ٹیم اس تک پہنچی
