ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی: ٹرمپ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی: ٹرمپ

ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی،ٹرمپ

ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی،ٹرمپ

 

ڈبلن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ کا دورہ کیا اورآئرلینڈ کے صدر سے ملاقات میں تجارت پر گفتگو کی۔

میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور آئرلینڈ مل کر بہت بہترین کام کرتے ہیں، ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائےگی اور جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گر جائیں گی

 

۔دوران گفتگو ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا سعودی عرب سے متعلق تازہ خدشات کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے آمدورفت بحال کرانے میں مدد کرسکتے ہیں؟

اس کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد میرے اچھے دوست ہیں، سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، سعودی عرب پائپ لائن پر حملےکا ذمہ دار غالباً ایران ہے جب کہ حوثی امریکا کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے۔

Exit mobile version