عراقی حملوں کے بعدسعودی عرب نےاہم آئل پائپ لائن بند کر دی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

عراقی حملوں کے بعدسعودی عرب نےاہم آئل پائپ لائن بند کر دی

اہم آئل پائپ لائن عارضی طور پر بند

اہم آئل پائپ لائن عارضی طور پر بند

 

ریاض: عراقی حملوں کے بعدسعودی عرب نےاہم آئل پائپ لائن بند کر دی۔

سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرتے ہوئے تیل برآمد کرنے والی مشرقی مغربی پائپ لائن کو ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں متعدد حملوں کے بعد معطل کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزارتِ توانائی نے کہا کہ مشرقی مغربی پائپ لائن کو احتیاطی طور پر معطل کیا گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارتِ توانائی کے مطابق اس آئل پائپ لائن کو جمعرات کی صبح نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق پائپ لائن پر عراق سے ڈرون حملے کیے گئے۔ عراقی وزیراعظم کی درخواست پرفی الحال جوابی کارروائی نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملکی خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیےضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتےہیں۔

واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حوثیوں کی برق رفتار کارروائی کے نتیجے میں یمن کی پوری بحیرۂ احمر کی ساحلی پٹی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی اطلاعات ہیں۔

Exit mobile version