کونسے افراد 14 ستمبر سے بین الاقوامی سفر نہیں کرسکیں گے؟ بڑی پابندی عائد پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

کونسے افراد 14 ستمبر سے بین الاقوامی سفر نہیں کرسکیں گے؟ بڑی پابندی عائد

بڑی پابندی عائد

بڑی پابندی عائد

کراچی: ائیرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے اعلان کے مطابق 14ستمبر سے نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق عمرہ زائرین کو روانگی سے قبل نادرا ویکسین کارڈ لازمی حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری واحد مرکز ہے، ائیرلائنز عمرہ زائرین کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق یقینی بنائیں۔

اعلامیے کے مطابق ائیرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافر پرواز سے 6 گھنٹے قبل پہنچیں، انٹرنیشنل ڈپارچر پر ویکسینیشن اور آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی۔

Exit mobile version