تازہ ترین دنیا

ٹرمپ نے سعودی درخواست پر حوثیوں کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا: امریکی میڈیا

ٹرمپ اور سعودی ولی عہد

ٹرمپ نے سعودی درخواست پر حوثیوں کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا: امریکی میڈیا

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کو مسترد کردیا۔امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں سےلاحق خطرے پر سعودی ولی عہد نے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ سے دو بار ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان نے ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ حوثیوں کے خلاف کارروائی کریں تاہم امریکی صدر نے حوثیوں کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا۔ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران اور آبنائے ہرمز پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے، ٹرمپ یمن کی صورت میں ایک اور محاذ کھولنے سے گریزاں ہیں۔

امریکا سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف انٹیلی جنس اور اہداف سے متعلق معلومات فراہم کرے گا، امریکا بحیرہ احمر میں آزادانہ آمدورفت کے تحفظ پر توجہ دے گا، حوثیوں سے نمٹنے کے لیے علاقائی اتحادیوں کو آگے رکھا جائے گا۔

امریکی عسکری اور سول حکام نے حالیہ ہفتوں میں سعودی ہم منصبوں سے رابطہ کیا جب کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر ہنگامی رابطہ اجلاسوں کے لیےگزشتہ روز سعودی عرب گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے اور وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔واضح رہے چند روز قبل سعودی عرب میں یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے حملےکیے تھے جس میں 73 افراد زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field