اکشے کمار کے ملازم نے امیتابھ بچن پر پانی کے 4 گلاس کیوں گرائے؟مداحوں کیلئے ناقابل یقین خبر آگئی انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ پاکستان

اکشے کمار کے ملازم نے امیتابھ بچن پر پانی کے 4 گلاس کیوں گرائے؟مداحوں کیلئے ناقابل یقین خبر آگئی

اکشے کمار کے ملازم نے امیتابھ بچن پر پانی کے 4 گلاس کیوں گرائے؟مداحوں کیلئے ناقابل یقین خبر آگئی

اکشے کمار کے ملازم نے امیتابھ بچن پر پانی کے 4 گلاس کیوں گرائے؟مداحوں کیلئے ناقابل یقین خبر آگئی

میرا ملازم امیتابھ بچن کا بہت بڑا مداح تھا ، انہیں دیکھ کر گھبرا گیا اور پانی گرا دیا: اکشے کمار

بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنا دیا، جب ان کے گھر کے ملازم نے ان سے متاثر ہوکر غلطی سے پانی کے 3 سے 4 گلاس ان کے کُرتے پر گرا دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے یہ واقعہ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 18 میں سنایا، جہاں وہ اداکار سیف علی خان اور ہدایتکار پریا درشن کے ہمراہ اپنی فلم کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے۔

58 سالہ اداکار نے بتایا کہ ماضی میں جب وہ ممبئی کے علاقے لوکھنڈوالا میں رہتے تھے تو امیتابھ بچن ان کے گھر آئے تھے۔

اکشے کمار کے مطابق ان کے گھر کام کرنے والا ایک ملازم امیتابھ بچن کا بہت بڑا مداح تھا، وہ انہیں اپنے سامنے دیکھ کر اس قدر گھبرا گیا کہ پانی کا گلاس پکڑتے ہوئے اسے کچھ دکھائی ہی نہیں دیا۔

اداکار نے بتایا کہ پانی کے 3 سے 4 گلاس رکھے ہوئے تھے لیکن ملازم نے گھبراہٹ میں تمام گلاس امیتابھ بچن کے کُرتے پر گرا دیے۔

اکشے کمار نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ سوچنے لگے تھے کہ ’اب کیا ہوگا؟‘

واقعہ سن کر امیتابھ بچن سمیت شو میں موجود تمام افراد بے اختیار ہنس پڑے۔

Exit mobile version