میشا شفیع کی 50 لاکھ روپے کیش بطور شورٹی جمع کروانے کی درخواست پر نوٹس، جواب طلب انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

میشا شفیع کی 50 لاکھ روپے کیش بطور شورٹی جمع کروانے کی درخواست پر نوٹس، جواب طلب

میشا شفیع کی 50 لاکھ روپے کیش بطور شورٹی جمع کروانے کی درخواست پر نوٹس

میشا شفیع کی 50 لاکھ روپے کیش بطور شورٹی جمع کروانے کی درخواست پر نوٹس

 

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ میشا شفیع کی 50 لاکھ روپے کیش بطور شورٹی جمع کروانے کے لیے دائر متفرق درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے متفرق درخواست پر سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے میشا شفیع کو 25 لاکھ روپے کیش اور 25 لاکھ روپے شورٹی جمع کروانے کی ہدایت کی تھی، جس پر اداکارہ نے 50 لاکھ روپے کیش جمع کروانے کے لیے متفرق درخواست دائر کی۔

واضح رہے کہ لاہور کی سیشن کورٹ نے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے میشا شفیع کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔

Exit mobile version