امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین معیشت و تجارت

امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

امریکا ایران کشیدگی

امریکا ایران کشیدگی

 

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے سیشن بھی اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔

برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.57 ڈالر، یعنی 1.6 فیصد اضافے کے بعد 99.49 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1.60 ڈالر، یعنی 1.72 فیصد بڑھ کر 94.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ امریکا کے ایرانی ٹینکروں پر حملے اور اس کے جواب میں ایران کی جانب سے خلیج میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کے بعد ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اگست کے آغاز سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

Exit mobile version