جنگِ ستمبر کا 9واں روز؛ پاک فوج نے بھارت کو 3 محاذوں پر شکست دی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

جنگِ ستمبر کا 9واں روز؛ پاک فوج نے بھارت کو 3 محاذوں پر شکست دی

جنگ 1965 کا تواں روز

جنگ 1965 کا تواں روز

 

ستمبر 1965 کی جنگ کے 9 ویں روز پاک فوج نے بھارت کو 3 محاذوں پر ناقابلِ فراموش شکست سے دوچار کیا۔

پاک فوج نے نارووال کے قریب جسر پُل کا دفاع کرتے ہوئے بھارتی فوجوں کو شدید نقصان پہنچایا جس میں لیفٹیننٹ کلیم محمود نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نو ش کیا۔

بھارتی انجینئرز کی ٹیم کو پاک فوج نے سونا مرگ کے مغربی مقام پر حملہ کر کے بھاری نقصان پہنچایا۔ بھارت کے پٹھان کوٹ اور جودھ پور ائیر بیس پاکستانی فوج کے ہاتھوں مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔

پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں 28 بھارتی جہاز ہوا میں، 2 اینٹی ائیر کرافٹ گنز سے، 36 زمین پر کھڑے اور اس کے علاوہ 15 جہاز کلائی کونڈا ائیر بیس پر تباہ کر دیے گئے۔ بھارت کو تمام محاذوں پر شکست کا سامنا تھا اور بھارتی فوج مسلسل پسپائی کا شکار ہورہی تھی۔

1965 کی جنگ کے دوران پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے ہمت اور دلیری کی نئی داستانیں رقم کی ہیں۔

Exit mobile version