ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی بغیر پائلٹ آبدوز پکڑنے کا دعویٰ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی بغیر پائلٹ آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

امریکی بغیر پائلٹ آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

امریکی بغیر پائلٹ آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

 

تہران: ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی بغیر پائلٹ آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کر دیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران امریکی فوج کی جدید ترین بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لے کر ایران منتقل کردی۔

ایران کے مطابق آبدوز 2025ء میں تیار کی گئی، 5 اعشاریہ 8 میٹر طویل اور تقریباً 3 ٹن وزنی ہے، جو طویل دورانیے کے گہرے سمندری مشن کے لئے تیار کی گئی اور 10 دن تک زیرِ آب رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Exit mobile version