ایرانی وزیر خارجہ کی امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت تنقید تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایرانی وزیر خارجہ کی امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت تنقید

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

 

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان میں عراقچی نے کہا کہ 47 سال کی پابندیوں کے بعد امریکا نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کی۔

جس کے اثرات امریکا کے لئے خصوصا عالمی سطح پر اس کی ساکھ کے حوالے سے تباہ کن رہے۔

عراقچی کے مطابق پابندیوں اور جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد واشنگٹن کا نیا حل مزید پابندیاں عائد کرنا ہے۔

Exit mobile version