اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے شہر سہارنپور میں تاریخی مسجد کی شہادت پر پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گا ہےکہ اترپردیش کے شہر سہارنپور میں صدیوں پرانی مسجد کو 5 ستمبر کو شہید کرنا قابل مذمت اقدام ہے۔
بابری مسجد کی 1992 میں شہادت بھی مذہبی عدم برداشت، تعصب اور نفرت کی علامت ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی اور انہیں شہید کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔
ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکام کی جانب سے مسلمانوں کے منظم استحصال کا فوری نوٹس لیا جائے۔
