امریکی فورسز کاتین ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ  تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکی فورسز کاتین ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ 

آبنائےہرمزمیں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی

آبنائےہرمزمیں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی

امریکی سینٹرل کمانڈ کےمطابق خارگ جزیرے کے قریب ایرانی آئل ٹینکرز پر حملہ کیا گیا، کارروائی امریکی بحری جہازوں پر میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی۔

سینٹ کام کاکہنا ہےکہ دو امریکی جہازوں پرحملے کے بعد تین ایرانی آئل ٹینکرزکو تباہ کیاگیا،پاسدارانِ انقلاب کے لیے پیغام بالکل واضح ہے، دو کے جواب میں تین جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

امریکی سنٹرل کمانڈ نےایرانی بحری جہازتباہ کرنےکی ویڈیو جاری کردی، سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ایم ٹی کائلو آج خلیجِ عمان میں غرق ہوگیا،ایم ٹی کائلوسمندر کی تہہ میں ایرانی بحریہ کے جہازوں سے جا ملا۔

دوسری جانب ایران نے امریکی بحری جہازوں پر حملے مزید تیز کرنے کی دھمکی دی کہا امریکا کے خلاف خودمختاری اور قومی مفادات کا دفاع کریں گے،حملےجاری رہےتوکارروائی کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتاہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نےتجارتی جہازوں پرامریکی حملوں کی مذمت کرتےہوئےکہاتجارتی جہازوں پر امریکی حملے جنگی جرم ہیں،امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی واضح خلاف ورزی ہیں، امریکا کے خلاف خود مختاری اور قومی مفادات کا بھرپور دفاع کریں گے۔

Exit mobile version