راولپنڈی: آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا مطالعاتی دورہ کیا۔
دورے کے دوران طلبا وطالبات نے کیڈٹس کی پریڈ، تربیتی سرگرمیوں اور اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا مشاہدہ کیا، طلبا و طالبات کیڈٹس کی شاندار پریڈ اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت اور نظم وضبط سے انتہائی متاثر ہوئے۔
کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے طلبا وطالبات کی خصوصی نشست بھی ہوئی، طلبہ نے کیڈٹس اورلیڈی کیڈٹس کے ساتھ تربیت کے حوالے سے بات چیت کی۔
طلبہ نے کاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کی تعلیم، تربیت، نظم وضبط اور پیشہ ورانہ تیاری کا مشاہدہ بہترین تجربہ قرار دیا۔
اس موقع پر طلبا و طالبات نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ ہمارے لئے باعث فخر اور اعزاز ہے، کاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کی تعلیم و تربیت دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔
طلبہ نے دورے کے دوران کیڈٹس کی تربیت کے مراحل کو قریب سے دیکھنے کے موقع کو سراہا۔
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبا و طالبات نے پی ایم اے کے دورہ کو معلوماتی اور یادگار قرار دیا۔
