آئی ایم ایف شرط، جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

آئی ایم ایف شرط، جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر

آئی ایم ایف شرط

آئی ایم ایف شرط

 

اسلام آباد: حکومت نے جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر کردیا۔

پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نظام میں بڑی اصلاحات کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا اور قیمتوں کا فارمولہ مارکیٹ سے منسلک کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

اجلاس میں ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے جھٹکوں سے نمٹنے کیلئے قواعد وضع کرنیکا فیصلہ بھی کیا گیا، اور نرخ کے اتار چڑھاؤ سے صارفین کو تحفظ دینے پر زور دیا گیا۔

پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایف ای ایم کا نیا طریقہ کار بھی منظور کرلیا گیا، جس کے تحت پاکستان نے پیٹرول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے جون 2027 کا عبوری ہدف مقرر کرلیا ہے۔

Exit mobile version