لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دیدیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دیدیا

پان کی تشہیر غیر قانونی قرار

پان کی تشہیر غیر قانونی قرار

 

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ کا استعفے سے قبل آخری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے جو سگریٹ، پان اور تمباکو کی تشہیر سے متعلق تھا۔

عدالتی فیصلے میں تمباکو اورپان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے جب کہ وفاقی حکومت کا تشہیر پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی درست قرار دے کر درخواست خارج کردی گئی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ حکومت کے مطابق تمباکو ،سگریٹ اور پان کی تشہیر سے منفی نتائج سامنے آئیں گے، عوامی صحت کا تحفظ اور صحت مند ماحول کا قیام آئینی تقاضا ہے، تمباکو مصنوعات کی تشہیر کا کوئی مستقل آئینی حق موجود نہیں، اشتہارات پر پابندی سے غیر قانونی تجارت کا خدشہ موجود نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے مشترکہ مفادات کونسل سے رجوع نہ کرنے کا آئینی اعتراض مسترد کردیا اور کہا کہ حکومتی نوٹیفکیشن میں غیر قانونی چیز نہیں پائی گی، ہر شہری کو کاروبار اور تجارت کرنے کا آئینی حق حاصل ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو کی تشتہر پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن درست قرار دے کر درخواست خارج کردی۔

Exit mobile version