گلگت بلتستان، پختونخوا اور آزاد کشمیر میں جھیلوں کے پھٹنے کے باعث ممکنہ سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

گلگت بلتستان، پختونخوا اور آزاد کشمیر میں جھیلوں کے پھٹنے کے باعث ممکنہ سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

 

گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں جھیلوں کے پھٹنے کے باعث ممکنہ سیلاب کے خطرات کی وجہ سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ممکنہ سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں اور بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

غذر، ہنزہ، نگر، شگر، گلگت، روندو، دیامر، استور، اسکردو، گانچھے، کھر منگ اور وادی نیلم کے علاقے حساس قرار دیے گئے ہیں۔

چترال، اپر و لوئر دیر، سوات، شانگلہ اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

ا س کے علاوہ کوہستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

Exit mobile version