ٹرمپ 100سال میں امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

 ٹرمپ 100سال میں امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر

امریکی کرنسی پر پہلے زندہ صدر

امریکی کرنسی پر پہلے زندہ صدر

 

واشنگٹن: امریکی وزارتِ خزانہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے سکے جاری کیے ہیں جس کے بعد وہ ایک صدی کے دوران امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر بن گئے ہیں۔

امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں جاری ہونے والے اس ایک ڈالر کے سکے پر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ ’ہم خدا پر یقین رکھتے ہیں‘ کی عبارت درج ہے۔

یو ایس منٹ کی جانب سے 25 سکوں کے ایک رول کی قیمت 61 ڈالر جبکہ 100 سکوں کے ایک تھیلے کی قیمت 154.50 ڈالر مقرر کی گئی ہے، تاہم فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی یو ایس منٹ کی ویب سائٹ پر یہ سکے ’فی الحال دستیاب نہیں‘ لکھا آ رہا تھا۔

اس سے قبل مئی میں امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ ان کا محکمہ صدر کی تصویر والا نیا 250 ڈالر کا نوٹ جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

امریکی وفاقی قانون کے تحت کسی زندہ شخص کی تصویر کے ساتھ امریکی کرنسی چھاپنے کی اجازت نہیں، تاہم کانگریس میں ٹرمپ کے اتحادیوں نے ایسی قانون سازی پیش کی ہے جس کے تحت اس معاملے میں استثنا دیا جا سکے، اگرچہ یہ تجویز فی الحال آگے نہیں بڑھ سکی۔

اس وقت بیسنٹ نے یہ بھی نشاندہی کی تھی کہ ماضی میں ایک اور زندہ امریکی صدر کی تصویر بھی ملک کی کرنسی پر چھاپی جا چکی ہے۔

امریکا کی 150ویں سالگرہ کی یاد میں 1926 میں جاری کیے گئے نصف ڈالر کے سکے پر اُس وقت کے صدر کیلون کولیج کی تصویر شامل تھی۔

 

 

Exit mobile version